صاحب دیوان

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - وہ شاعر جس کا مجموعہ کلام مرتب یا شائع ہو گیا ہو۔ "عہدِ محمد شاہی میں کئی صاحبِ دیوان شاعر ملتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٦٠ ) ٢ - رجسٹرار، سرکاری افسر، انتظامی افسر نیز اعلٰی فوجی عہدہ دار۔ "غزنوی دور میں اعلٰی فوجی عہدہ دار صاحبِ دیوان یا عارض کہلاتا تھا۔"      ( ١٩٦٠ء، ہندوستان کے عہدِ وسطی کا فوجی نظام، ٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق 'صاحب' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂِ اضافت لگا کر فارسی سے اسم مذکر 'دیوان' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "مقالاتِ حالی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں